ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں ہوئی ایک اورکورونا مریض کی موت۔ضلع جنوبی کینرا میں مرنے والوں کی تعداد ہوگئی تین

مینگلور میں ہوئی ایک اورکورونا مریض کی موت۔ضلع جنوبی کینرا میں مرنے والوں کی تعداد ہوگئی تین

Fri, 01 May 2020 14:59:32    S.O. News Service

مینگلور  یکم / مئی (ایس او نیوز) مینگلور کے وینلاک اسپتال میں 30اپریل کو کووِڈ 19سے متاثرہ ایک اور مریضہ کی موت واقع ہوگئی۔اس طرح کورونا وباء کی وجہ سے ضلع جنوبی کینرا میں  مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3ہوگئی۔

 وباء سے ہلاک ہونے والے تازہ معاملے میں بتایا گیا ہے کہ یہ 67سالہ مریضہ بنٹوال کے کسبانامی مقام کی رہنے والی تھی۔اسے سانس سے متعلق مرض لاحق تھا۔ بنٹوال تعلقہ اسپتال سے اس کو منگلورو وینلاک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔جہاں اس کی کووِڈ جانچ پوزیٹیو نکلی۔ جمعرات کی شام کو اس نے دم توڑ دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ خاتون بنٹوال کی اس مریضہ کی پڑوسن تھی جو 19اپریل کو کووِڈ کی وجہ سے فوت ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ بنٹوال میں جو پہلی خاتون فوت ہوئی تھی اس کی عمر50سال تھی، کچھ دن بعد اس کی 75سالہ ساس بھی کووِڈ کی وجہ سے فوت ہوگئی تھی اور اب پڑوسی بھی اسی مرض کا شکار ہوکر موت کے منھ میں چلی گئی۔

 موت کا شکار ہونے والی اس خاتون کے شوہر، بیٹے اور بیٹی کو کوارنٹین کیا گیا ہے۔ ان میں سے بیٹی (۳۳سال)کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔


Share: